30 دسمبر 2014 - 11:18
روس اور چین نے تجارتی لین دین میں ڈالر حذف کر دیا

امریکہ اور روس کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران روس اور چین نے ایک معاہدے کے تحت تجارتی لین دین میں ڈالر کو حذف کر دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ امریکہ اور روس کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران روس اور چین نے ایک معاہدے کے تحت تجارتی لین دین میں ڈالر کو حذف کر دیا ہے۔ موصولہ رپورٹ کے مطابق، پیر سے دونوں ممالک نے ڈالر میں تجارتی لین دین کو بند کردیا ہے۔روسی ٹی وی چینل رشیا-24 کے مطابق، اب دونوں ملک اپنی کرنسی یعنی روبل اور یوآن میں ہی تجارتی لین دین کریں گے۔سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق، روس اور چین کے اس فیصلے سے امریکی ڈالر کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ماسکو کے اس قدم کو یوکرین بحران کے سبب امریکہ اور یورپی ممالک کی جانب سے روس پر اقتصادی پابندیوں کا جواب بھی خیال کیا جا رہا ہے۔خیال رہے کہ روس اور چین کے درمیان 80 ارب ڈالر سے زیادہ کی تجارت ہوتی ہے جسے دونوں ممالک ایک کھرب تک پہنچانے کا عزم رکھتے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲